اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ شب اور آج صبح مشرقی بیت المقدس کے مختلف محلوں پر حملے اور فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کے دوران کم از کم باون فلسطینیوں کو اغواء کرلیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے دن بھی مقبوضہ قدس شہر اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے کم از کم سڑسٹھ فلسطینیوں کو اغواء کرلیا۔ واضح رہےکہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران صیہونی فوجیوں نے تقریبا چھ سو فلسطینی اغواء کۓ ہیں۔ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینی قید ہیں جن کو انتہائی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔
.......
/169